35. عَنْ سَلْمَانَ رضي الله عنه قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله
وسلم يَقُوْلُ : الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ ابْنَايَ، مَنْ أَحَبَّهُمَا أَحَبَّنِي،
وَمَنْ أَحَبَّنِي أَحَبَّهُ اﷲُ، وَمَنْ أَحَبَّهُ اﷲُ أَدْخَلَهُ الْجَنَّة وَ
مَنْ أَبْغَضَهُمَا أَبْغَضَنِي، وَ مَنْ أَبْغَضَنِي أَبْغَضَهُ اﷲُ، وَمَنْ
أَبْغَضَهُ اﷲُ أَدْخَلَهُ النَّارَ. رَوَاهُ الْحَاکِمُ.
وَقَالَ : هَذَا حَدِيْثٌ صَحِيْحٌ.
’’حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : حسن اور حسین میرے
بیٹے ہیں جس نے حسن اور حسین علیہما السلام سے محبت کی، اُس نے مجھ سے محبت کی، اور
جس نے مجھ سے محبت کی اس سے اللہ نے محبت کی اور جس سے اللہ نے محبت کی اﷲ نے اسے
جنت میں داخل کر دیا۔ جس نے حسن اور حسین علیہما السلام سے بغض رکھا اس نے مجھ سے
بغض رکھا، اور جس نے مجھ سے بغض رکھا اس پر اﷲ کا غضب ہوا اور جس پر اﷲ کا غضب ہوا
اللہ نے اُسے آگ میں داخل کر دیا۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے اور کہا
کہ یہ حدیث صحیح ہے۔
الحديث رقم 35 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 181، الرقم :
4776.
247 / 36. عَنْ سَلْمَانَ رضي الله عنه قَالَ : قَالَ
رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم لِلْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ : مَنْ
أَحَبَّهُمَا أَحْبَبْتُهُ، وَمَنْ أَحَبَبْتُهُ أَحَبَّهُ اﷲُ، وَمَنْ أَحَبَّهُ
اﷲُ أَدْخَلَهُ جَنَّاتِ النَّعِيْمِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
’’حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حسن و حسین علیہما السلام کے لئے فرمایا : جس نے
ان سے محبت کی اس سے میں نے محبت کی، اور جس سے میں محبت کروں اس سے اللہ محبت کرتا
ہے، اور جس کو اللہ محبوب رکھتا ہے اسے نعمتوں والی جنتوں میں داخل کرتا ہے۔‘‘ اس
حدیث کو امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 36 : أخرجه الطبراني في المعجم الکبير، 3 / 50،
الرقم : 2655.
248 / 37. عَنْ سَلْمَانَ رضي الله عنه، قَالَ : قَالَ
رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم لِلْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ : مَنْ
أَبْغَضَهُمَا أَوْ بَغَي عَلَيْهِمَا أَبْغَضْتُهُ، وَمَنْ أَبَغَضْتُهُ
أَبْغَضَهُ اﷲُ، وَمَنْ أَبْغَضَهُ اﷲُ أَدْخَلَهُ عَذَابَ جَهَنَّمَ وَلَهُ
عَذَابٌ مُّقِيْمٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
’’حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حسن اور حسین علیہما السلام کے بارے میں فرمایا :
جس نے ان سے بغض رکھا یا ان سے بغاوت کی وہ میرے ہاں مبغوض ہو گیا اور جو میرے ہاں
مبغوض ہو گیا وہ اﷲ کے غضب کا شکار ہو گیا اور جو اﷲ کے ہاں غضب یافتہ ہو گیا تو اﷲ
تعالیٰ اسے جہنم کے عذاب میں داخل کرے گا (جہاں) اس کے لئے ہمیشہ کا ٹھکانہ ہو
گا۔‘‘ اس حدیث کو امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 37 : أخرجه الطبراني في المعجم الکبير، 3 / 50،
الرقم : 2655.
249 / 38. عَنْ عَلِيٍّ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صلي
الله عليه وآله وسلم قَالَ : أَنَا وَفَاطِمَة وَحَسَنٌ وَحُسَيْنٌ مُجْتَمِعُوْنَ،
وَ مَنْ أَحَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَة نَأْکُلُ وَ نَشْرَبُ حَتَّي يُفَرَّقُ
بَيْنَ الْعِبَادِ. رَوَاهُ الطَّبرَانِيُّ.
’’حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میں، فاطمہ، حسن، حسین اور جو ہم سے محبت کرتے ہیں
قیامت کے دن ایک ہی مقام پر جمع ہوں گے، ہمارا کھانا پینا بھی اکٹھا ہو گا تاآنکہ
لوگ (حساب و کتاب کے بعد) جدا جدا کر دیئے جائیں گے۔‘‘ اس حدیث کو امام طبرانی نے
روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 38 : أخرجه الطبراني في المعجم الکبير، 3 / 41،
الرقم : 2623.
Mon Oct 24, 2011 10:00 am by shah
» EK SHAKHS
Mon Oct 24, 2011 9:35 am by shah
» What is pyaar
Mon Oct 24, 2011 9:12 am by shah
» Where is everybody???
Sun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05
» Hani here
Sun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05
» Happy Ramadan
Wed Aug 10, 2011 4:48 pm by Hani
» Sab say bara sandwich
Wed Aug 10, 2011 4:37 pm by Hani
» asalamoalekum
Tue Mar 23, 2010 12:23 am by shahidsultanshah
» Har Gham Say Hifazat ہر غم سے حفاظت
Fri Apr 17, 2009 9:55 am by Mian Shahid