18. عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رضي الله عنه : أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله
عليه وآله وسلم أَخَذَ بِيَدِ حَسَنٍ وَ حُسَيْنٍ، فَقَالَ : مَنْ أَحَبَّنِي وَ
أَحَبَّ هَذَيْنِ وَ أَبَاهُمَا وَ أُمَّهُمَا کَانَ مَعِي فِي دَرَجَتِي يَوْمَ
الْقِيَامَة. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَحْمَدُ.
وَقَالَ أَبُوعِيْسَي : هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ.
’’حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حسن اور حسین علیہما السلام کا ہاتھ پکڑا اور
فرمایا : جس نے مجھ سے اور ان دونوں سے محبت کی اور ان کے والد سے اور ان کی والدہ
سے محبت کی وہ قیامت کے دن میرے ساتھ میرے ہی ٹھکانہ پر ہو گا۔‘‘ اس حدیث کو امام
ترمذی اور احمد نے روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے فرمایا کہ یہ حدیث حسن ہے۔
الحديث رقم 18 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : المناقب، باب
: مناقب علي بن أبي طالب، 5 / 641، الرقم : 3733، و أحمد بن حنبل في المسند، 1 /
77، الرقم : 576، و في فضائل الصحابة، 2 / 693، الرقم : 1185، والطبراني في المعجم
الکبير، 3 / 50، الرقم : 2654.
230 / 19. عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ رضي اﷲ عنه : أنَّ
رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم قَالَ لِعَلِيٍّ وَ فَاطِمَة وَالْحَسَنَ
وَالْحُسَيْنَ رضی الله عنهم : أنَا حَرْبٌ لِمَنْ
حَارَبْتُمْ، وَ سِلْمٌ لِمَنْ سَالَمْتُمْ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَ ابْنُ ماجة.
و في رواية : عَنْ أَبِي هُرَيْرَة رضي الله عنه قَالَ :
نَظَرَ النَّبِيُّ صلي الله عليه وآله وسلم إِلَي عَلِيٍّ وَ فَاطِمَة وَ الْحَسَنِ
وَ الْحُسَيْنِ، فَقَالَ : أَنَا حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَکُمْ، وَ سِلْمٌ لِمَنْ
سَالَمَکُمْ. رَوَاهُ أحْمَدُ.
’’حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین
سلام اﷲ علیہم سے فرمایا : جس سے تم لڑو گے میری بھی اس سے لڑائی ہو گی، اور جس سے
تم صلح کرو گے میری بھی اس سے صلح ہو گی۔‘‘ اس حدیث کو امام ترمذی اور امام ابن
ماجہ نے روایت کیا ہے۔
ایک اور روایت میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین علیہم السلام
کی طرف دیکھا اور فرمایا : جو تم سے لڑے گا میں اس سے لڑوں گا، جو تم سے صلح کرے گا
میں اس سے صلح کروں گا (یعنی جو تمہارا دشمن ہے وہ میرا دشمن ہے اور جو تمہارا دوست
ہے وہ میرا بھی دوست ہے)۔‘‘ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 19 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : المناقب، باب
: فضل فاطمة بنت محمد، 5 / 699، الرقم : 3870، و ابن ماجة في السنن، المقدمة، باب :
في فضل الحسن والحسين، 1 / 52، الرقم : 145، و ابن حبان في الصحيح، 15 / 434، الرقم
: 6977، و أبن أبي شيبة في المصنف، 6 / 378، الرقم : 32181، والحاکم في المستدرک، 3
/ 161، الرقم : 4714، أحمد بن حنبل في المسند، 2 / 442.
231 / 20. عَنْ أَبِي هُرَيْرَة رضي الله عنه قَالَ : قَالَ
رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : مَنْ أَحَبَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ
فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَ مَنْ أَبْغَضَهُمَا فَقَدْ أَبْغَضَنِي.
رَوَاهُ ابْنُ ماجة وَالنَّسَائِيُّ وَأَحْمَدُ.
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس نے حسن اور حسین علیہما السلام سے محبت کی،
اس نے درحقیقت مجھ ہی سے محبت کی اور جس نے حسن اور حسین سے بغض رکھا اس نے مجھ ہی
سے بغض رکھا۔‘‘ اس حدیث کو امام ابن ماجہ، نسائی اور احمد نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 20 : أخرجه ابن ماجة في السنن، المقدمة، باب : فضل
الحسن والحسين، 1 / 51، الرقم : 143، و النسائي في السنن الکبري، 5 / 49، الرقم :
8168، و أحمد بن حنبل في المسند، 2 / 288، الرقم : 7863، والطبراني في المعجم
الأوسط، 5 / 102، الرقم : 4795.
232 / 21. عَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ مَسْعُودٍ رضي الله عنه قَالَ
: قَالَ النَّبِيُّ صلي الله عليه وآله وسلم : مَنْ أَحَبَّنِي فَلْيُحِبَّ
هَذَيْنِ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَابْنُ خُزَيْمَة.
’’حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس نے مجھ سے محبت کی، اس پر
لازم ہے کہ وہ ان دونوں سے بھی محبت کرے۔‘‘ اس حدیث کو امام نسائی اور ابن خزیمہ نے
روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 21 : أخرجه النسائي في السنن الکبري، 5 / 50،
الرقم : 8170، و في فضائل الصحابة، 1 / 20، الرقم : 67، وابن خزيمة في الصحيح، 2 /
48، الرقم : 887، والبزار في المسند، 5 / 226، الرقم : 1834.
Mon Oct 24, 2011 10:00 am by shah
» EK SHAKHS
Mon Oct 24, 2011 9:35 am by shah
» What is pyaar
Mon Oct 24, 2011 9:12 am by shah
» Where is everybody???
Sun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05
» Hani here
Sun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05
» Happy Ramadan
Wed Aug 10, 2011 4:48 pm by Hani
» Sab say bara sandwich
Wed Aug 10, 2011 4:37 pm by Hani
» asalamoalekum
Tue Mar 23, 2010 12:23 am by shahidsultanshah
» Har Gham Say Hifazat ہر غم سے حفاظت
Fri Apr 17, 2009 9:55 am by Mian Shahid