7. عَنِ ابْنِ أبِي نَعْمٍ قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اﷲِ بْنِ عُمَرَ رضي اﷲ عنهما
وَ سَأَلَهُ عَنِ الْمُحْرَمِ، قَالَ شُعْبَة : أَحْسِبُهُ بِقَتْلِ الذُّبَابِ،
فَقَالَ : أَهْلُ الْعِرَاقِ يَسْأَلُوْنَ عَنِ الذُّبَابِ وَ قَدْ قَتَلُوْا ابْنَ
ابْنَة رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم، وَقَالَ النَّبِيُّ صلي الله عليه
وآله وسلم : هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ
وَأَحْمَدُ.
’’حضرت ابن ابونَعم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کسی نے حضرت
عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما سے حالت احرام کے متعلق دریافت کیا۔ شعبہ فرماتے ہیں کہ
میرے خیال میں احرام باندھنے والے کا مکھی مارنے کے بارے میں پوچھا تھا۔ حضرت
عبداللہ بن عمر رضی اﷲ عنہما نے فرمایا : اہل عراق مکھی مارنے کا حکم پوچھتے ہیں
حالانکہ انہوں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے (امام حسین رضی
اللہ عنہ) کو شہید کر دیا تھا اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
: وہ دونوں (حسن و حسین علیہما السلام) ہی تو میرے گلشنِ دُنیا کے دو پھول ہیں۔‘‘
اس حدیث کو امام بخاری اور احمد نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 7 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : فضائل
الصحابة، باب : مناقب الحسن والحسين 3 / 1371، الرقم : 3543، و أحمد بن حنبل في
المسند، 2 / 85، الرقم : 5568، وابن حبان في الصحيح، 15 / 425، الرقم : 6969،
والطيالسي في المسند، 1 / 260، الرقم : 1927.
219 / 8. عَنْ عَبْدِ الرحمٰن بْنِ أبِي نَعْمٍ : أَنَّ
رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ رضي اﷲ عنهما عَنْ دَمِ
الْبَعُوْضِ يُصِيْبُ الثَّوْبَ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رضي اﷲ عنهما : انْظُرُوْا
إِلَي هَذَا يَسْأَلُ عَنْ دَمِ الْبَعُوْضِ وَ قَدْ قَتَلُوْا ابْنَ رَسُوْلِ اﷲِ
صلي الله عليه وآله وسلم، وَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم
يَقُوْلُ : إِنَّ الْحَسَنَ وَ الْحُسَيْنَ هُمَا رَيْحَانَتَيَ مِنَ
الدُّنْيَا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَ
أَحْمَدُ.
وَقَالَ أَبُوعِيْسَي : هَذَا حَدِيْثٌ صَحِيْحٌ.
’’حضرت عبدالرحمٰن بن ابی نعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
ایک عراقی نے حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما سے پوچھا کہ کپڑے پر مچھر کا خون لگ
جائے تو کیا حکم ہے؟ حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما نے فرمایا : اس کی طرف دیکھو،
مچھر کے خون کا مسئلہ پوچھتا ہے حالانکہ انہوں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کے بیٹے (حسین) کو شہید کیا ہے اور میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : حسن اور حسین ہی تو میرے گلشن دُنیا کے دو پھول ہیں۔‘‘
اس حدیث کو امام ترمذی، نسائی اور احمد نے روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے فرمایا
کہ یہ حدیث صحیح ہے۔
الحديث رقم 8 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : المناقب، باب
: مناقب الحسن والحسين، 5 / 657، الرقم : 3770، والنسائي في السنن الکبري، 5 / 50،
الرقم : 8530، وأحمد بن حنبل في المسند، 2 / 93، الرقم : 5675.
220 / 9. عَنْ صَفِيَة بِنْتِ شَيْبَة قَالَتْ : قَالَتْ
عَائِشَة رضي اﷲ عنها : خَرَجَ النَّبِيُّ صلي الله عليه وآله وسلم غَدَاة. وَ
عَلَيْهِ مِرْطٌ مُرَحَّلٌ مِنْ شَعْرٍ أَسْوَدَ. فَجَاءَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،
فَأَدْخَلَهُ ثُمَّ جَاءَ الْحُسَيْنُ، فَدَخَلَ مَعَهُ ثُمَّ جَاءَتْ فَاطِمَة،
فَأَدْخَلَهَا، ثُمَّ جَاءَ عَلِيٌّ فَأَدْخَلَهُ، ثُمَّ قَالَ : (إِنَّمَا
يُرِيْدُ اﷲُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَ يُطَهِرَکُمْ
تَطْهِيْرًا). رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَابْنُ أَبِي شَيْبَة وَالْحَاکِمُ.
’’حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے کہ ام
المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم صبح کے وقت باہر تشریف لائے درآں حالیکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے ایک چادر اوڑھی ہوئی تھی جس پر سیاہ اون سے کجاوں کے نقش بنے ہوئے تھے۔ حضرت حسن
بن علی علیہما السلام آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس چادر میں داخل
کر لیا پھرحضرت حسین رضی اللہ عنہ آئے اور آپ کے ہمراہ چادر میں داخل ہو گئے، پھر
حضرت فاطمہ سلام اﷲ علیہا آئیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس چادر میں
داخل کر لیا، پھر حضرت علی کرم اللہ وجہہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
انہیں بھی چادر میں لے لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت مبارکہ پڑھی
: اے اہل بیت! اﷲ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دور کر دے اور تم کو
کمال درجہ طہارت سے نواز دے۔‘‘ اس حدیث کو امام مسلم، ابن ابی شیبہ اور حاکم نے
روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 9 : أخرجه مسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة،
باب : فضائل أهل بيت النبي صلي الله عليه وآله وسلم، 4 / 1883، الرقم : 2424، وابن
أبي شيبة في المصنف، 6 / 370، الرقم : 36102، والحاکم في المستدرک، 3 / 159، الرقم
: 4705.
221 / 10. عَنْ سَعْدِ بْنِ أبِي وَقَّاصٍ رضي اﷲ عنه قَالَ :
لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَة : (فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا
وَأَبْنَاءَ کُمْ) دَعَا رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : عَلِيًّا وَ
فَاطِمَة وَ حَسَنًا وَ حُسَيْنًا فَقَالَ : اللَّهُمَّ، هَؤُلَاءِ أهْلِي.
رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَ التِّرْمِذِيُّ.
وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ : هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ.
’’حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب
آیتِ مباہلہ : ’’آپ فرما دیں آؤ ہم اپنے بیٹوں کو بلاتے ہیں اور تم اپنے بیٹوں کو
بلاؤ۔‘‘ نازل ہوئی تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی، حضرت
فاطمہ، حضرت حسن اور حسین علیہم السلام کو بلایا، پھر فرمایا : یا اﷲ! یہ میرے اہل
(بیت) ہیں۔‘‘ اس حدیث کوامام مسلم اور امام ترمذی نے روایت کیا ہے اور امام ترمذی
فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
الحديث رقم 10 : أخرجه مسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة،
باب : من فضائل علي بن أبي طالب، 4 / 1871، الرقم : 2404، والترمذي في السنن، کتاب
: تفسير القرآن، باب : و من سورة آل عمران، 5 / 225، الرقم : 2999 و أحمد بن حنبل
في المسند، 1 / 185، الرقم : 1608، و الحاکم في المستدرک، 3 / 163، الرقم : 4719.
222 / 11. عَنْ عُمَرَ بْنِ أبِي سَلَمَة رَبِيْبِ النَّبِيِّ
صلي الله عليه وآله وسلم قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَة عَلَي النَّبِيِّ
صلي الله عليه وآله وسلم : (إِنَّمَا يُرِيْدُ اﷲُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ
أَهْلَ الْبَيْتِ وَ يُطَهِرَکُمْ تَطْهِيْرًا) فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَة فَدَعَا
فَاطِمَة وَ حَسَنًا وَحُسَيْنًا فَجَلَّلَهُمْ بِکِسَاءٍ وَ عَلِيٌّ خَلْفَ
ظَهْرِهِ فَجَلَّلَهُ بِکِسَاءٍ ثُمَّ قَالَ : اللَّهُمَّ، هَؤُلَاءِ أهْلُ
بَيْتِي، فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَ طَهِرْهُمْ تَطْهِيْرًا. قَالَتْ أُمُّ
سَلَمَة : وَ أنَا مَعَهُمْ يَا نَبِيَّ اﷲِ، قَالَ : أنْتِ عَلَي مَکَانِکِ وَ
أنْتِ عَلَي خَيْرٍ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
وَقَالَ أَبُوعِيْسَي : هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ.
’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروردہ حضرت عمر
بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ام سلمہ رضی اﷲ عنہا کے گھر حضور
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر یہ آیت : ’’اے اہل بیت! اﷲ تو یہی چاہتا ہے کہ
تم سے (ہر طرح) کی آلودگی دور کر دے اور تم کو خوب پاک و صاف کر دے۔‘‘ نازل ہوئی تو
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ فاطمہ اور حسنین کریمین سلام اﷲ علیہم کو بلایا
اور انہیں ایک کملی میں ڈھانپ لیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کے پیچھے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بھی کملی میں ڈھانپ لیا،
پھر فرمایا : اے اﷲ! یہ میرے اہل بیت ہیں، پس ان سے ہر قسم کی آلودگی دور فرما اور
انہیں خوب پاک و صاف کر دے۔‘‘ اس حدیث کو امام ترمذی نے روایت کیا ہے اور فرمایا کہ
یہ حدیث حسن ہے۔
الحديث رقم 11 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : تفسير
القرآن، باب : و من سورة الأحزاب، 5 / 351، الرقم : 3205، و في کتاب : المناقب، باب
: فضل فاطمة بنت محمد صلي الله عليه وآله وسلم، 5 / 699، الرقم : 3871.
223 / 12. عَنْ أُمِّ سَلَمَة رضي اﷲ عنها : أَنَّ رَسُوْلَ
اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم جَمَعَ فَاطِمَة وَ حَسَنًا وَ حُسَيْنًا ثُمَّ
أدْخَلَهُمْ تَحْتَ ثَوْبِهِ ثُمَّ قَالَ : اللَّهُمَّ، هَؤُلَاءِ أهْلُ بَيْتِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
’’ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اﷲ عنہا سے مروی ہے کہ حضور
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہ، حسن اور حسین علیہم السلام کو جمع
فرما کر ان کو اپنی چادر میں لے لیا اور فرمایا : اے اﷲ! یہ میرے اہل بیت ہیں۔‘‘ اس
حدیث کو امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 12 : أخرجه الطبراني في المعجم الکبير، 3 / 53،
الرقم : 2663، 23 / 308، الرقم : 696، و أبوالمحاسن في معتصر المختصر، 2 : 266.
Mon Oct 24, 2011 10:00 am by shah
» EK SHAKHS
Mon Oct 24, 2011 9:35 am by shah
» What is pyaar
Mon Oct 24, 2011 9:12 am by shah
» Where is everybody???
Sun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05
» Hani here
Sun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05
» Happy Ramadan
Wed Aug 10, 2011 4:48 pm by Hani
» Sab say bara sandwich
Wed Aug 10, 2011 4:37 pm by Hani
» asalamoalekum
Tue Mar 23, 2010 12:23 am by shahidsultanshah
» Har Gham Say Hifazat ہر غم سے حفاظت
Fri Apr 17, 2009 9:55 am by Mian Shahid