/ 1. عَنْ أَبِي حَمْزَة : رَجُلٍ مِنَ الْأنْصَارِ، قَالَ : سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ
أَرْقَمَ يَقُوْلُ : أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ عَلِيٌّ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
وَأَحْمَدُ وَالْحَاکِمُ.
وَقَالَ أبُو عِيْسَي : هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ.
’’ایک انصاری شخص ابو حمزہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت زید
بن ارقم رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ سب سے پہلے حضرت علی رضی اللہ عنہ
ایمان لائے۔‘‘ اس حدیث کو امام ترمذی، احمد اور حاکم نے روایت کیا ہے اور حاکم نے
فرمایا کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
الحديث رقم1 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : المناقب، باب :
مناقب علي رضي الله عنه ، 5 / 642، الرقم : 3735، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 /
367، و الحاکم في المستدرک، 3 / 447، الرقم : 4663، و ابن أبي شيبة في المصنف، 6 /
371، الرقم : 32106، و الطبراني في المعجم الکبير، 11 / 406، الرقم : 12151، 22 /
452، الرقم : 1102، والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 102.
125 / 2. عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : بُعِثَ النَّبِيُّ
صلي الله عليه وآله وسلم يَوْمَ الإِثْنَيْنِ وَصَلَّي عَلِيٌّ يَوْمَ
الثُّلَاثَاءِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالْحَاکِمُ.
’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ پیر کے دن
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت ہوئی اور منگل کے دن حضرت علی رضی
اللہ عنہ نے نماز پڑھی۔‘‘ اس حدیث کو امام ترمذی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 2 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : المناقب، باب
: مناقب علي بن أبي طالب، 5 / 640، الرقم : 3728، و الحاکم في المستدرک، 3 / 121،
الرقم : 4587، و المناوي في فيض القدير، 4 / 355.
126 / 3. عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي اﷲ عنهما قَالَ : أَوَّلُ
مَنْ صَلَّي عَلِيٌّ.
رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
وَ قَالَ : قَدِ اخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي هَذَا.
فَقَالَ بَعْضُهُمْ : أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ أَبُوْ بَکْرٍ الصِّدِّيْقُ، وَقَالَ
بَعْضُهُمْ : أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ عَلِيٌّ، وَقَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ :
أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ مِنَ الرِّجَالِ أَبُوْبَکْرٍ، وَأَسْلَمَ عَلِيٌّ وَهُوَ
غُلَامٌ ابْنُ ثَمَانِ سِنِيْنَ، وَأَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ مِنَ النِّسَّاءِ
خَدِيْجَة.
’’حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے
ہیں سب سے پہلے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھی۔‘‘
’’اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے بارے
میں اہل علم کا اختلاف ہے۔ بعض نے کہا : سب سے پہلے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
اسلام لائے اور بعض نے کہا : سب سے پہلے حضرت علی رضی اللہ عنہ اسلام لائے جبکہ بعض
محدثین کا کہنا ہے کہ مردوں میں سب سے پہلے اسلام لانے والے حضرت ابوبکر رضی اللہ
عنہ ہیں اور بچوں میں سب سے پہلے اسلام لانے والے حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں کیونکہ
وہ آٹھ برس کی عمر میں اسلام لائے اور عورتوں میں سب سے پہلے مشرف بہ اسلام ہونے
والی حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اﷲ عنہا ہیں۔‘‘
الحديث رقم 3 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : المناقب، باب
: مناقب علي، 5 / 642، الرقم : 3734.
127 / 4. عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُوْنٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ
في رواية طويلة : قَالَ : وَ کَانَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ مِنَ النَّاسِ بَعْدَ
خَدِيْجَة.
رَوَاهُ أحْمَدُ وَابْنُ أَبِي عَاصِمٍ.
’’حضرت عمرو بن میمون رضی اللہ عنہ حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی
اﷲ عنہما سے ایک طویل حدیث میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : حضرت خدیجہ رضی
اﷲ عنہا کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ لوگوں میں سب سے پہلے اسلام لائے۔‘‘ اس حدیث
کو امام احمد اور ابن ابی عاصم نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم4 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 1 / 330، الرقم
: 3062، و ابن أبي عاصم في السنة، 2 / 603، وابن سعد في الطبقات الکبري، 3 / 21،
والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 119.
128 / 5. عَنْ حَبَّة الْعُرَنِيِّ قَالَ : رَأيْتُ عَلِيًّا
ضَحِکَ عَلَي الْمِنْبَرِ، لَمْ أرَهُ ضَحِکَ ضِحْکًا أکْثَرَ مِنْهُ حَتَّي بَدَتْ
نَوَاجِذُهُ ثُمَّ قَالَ : ذَکَرْتُ قَوْلَ أبِي طَالِبٍ ظَهَرَ عَلَيْنَا
أبُوْطَالِبٍ وَ أنَا مَعَ رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم وَ نَحْنُ
نُصَلِّي بِبَطْنِ نَخْلَة، فَقَالَ : مَا تَصْنَعَانِ يَا بْنَ أخِي؟ فَدَعَاهُ
رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم إِلَي الإِسْلَامِ، فَقَالَ : مَا بِالَّذِي
تَصْنَعَانِ بَأسٌ أوْ بِالَّذِي تَقُوْلَانِ بَأسٌ وَ لَکِنْ وَاﷲِ لَا
تَعْلُوْنِي سِنِّيْ أبَدًا! وَضَحِکَ تَعَجُّبًا لِقَوْلِ أبِيْهِ ثُمَّ قَالَ :
اللَّهُمَّ لَا أعْتَرِفُ أنَّ عَبْدًا لَکَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّة عَبَدَکَ
قَبْلِي، غَيْرَ نَبِيِّکَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ لَقَدْ صَلَّيْتُ قَبْلَ أنْ يُصَلِّيَ
النَّاسُ سَبْعًا. رَوَاهُ أحْمَدُ.
’’حضرت حبہ عرنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت
علی رضی اللہ عنہ کو منبر پر ہنستے ہوئے دیکھا اور میں نے کبھی بھی آپ رضی اللہ عنہ
کو اس سے زیادہ ہنستے ہوئے نہیں دیکھا۔ یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ کے دانت نظر آنے
لگے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : مجھے اپنے والد ابو طالب کا قول یاد آگیا
تھا۔ ایک دن وہ ہمارے پاس آئے جبکہ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
ساتھ تھا اور ہم وادئ نخلہ میں نماز ادا کر رہے تھے، پس انہوں نے کہا : اے میرے
بھتیجے! آپ کیا کر رہے ہیں؟ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو اسلام
کی دعوت دی تو انہوں نے کہا : جو کچھ آپ کر رہے ہیں یا کہہ رہے ہیں اس میں کوئی حرج
نہیں لیکن آپ کبھی بھی (تجربہ میں) میری عمر سے زیادہ نہیں ہو سکتے۔ پس حضرت علی
رضی اللہ عنہ اپنے والد کی اس بات پر ہنس دئیے پھر فرمایا : اے اﷲ! میں نہیں جانتا
کہ مجھ سے پہلے اس امت کے کسی اور فرد نے تیری عبادت کی ہو سوائے تیرے نبی صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے، یہ تین مرتبہ دہرایا پھر فرمایا : تحقیق میں نے عامۃ الناس کے
نماز پڑھنے سے سات سال پہلے نماز ادا کی۔‘‘ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے روایت
کیا ہے۔
الحديث رقم 5 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 1 / 99، الرقم
: 776، و الطيالسي في المسند، 1 / 36، الرقم : 188، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 /
102.
129 / 6. عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ : أوَّلُ هَذِهِ الْأُمَّة
وَرُوْدًا عَلَي نَبِيِّهَا صلي الله عليه وآله وسلم أوَّلُهَا إِسْلَامًا، عَلِيُّ
بْنُ أبِي طَالِبٍ رضي الله عنه . رَوَاهُ ابْنُ أَبِي شَيْبَة وَالطَّبَرَانِيُّ.
’’حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے
ہیں کہ امت میں سے سب سے پہلے حوض کوثر پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی خدمت میں حاضر ہونے والے اسلام لانے میں سب سے اول حضرت علی بن ابی طالب رضی
اللہ عنہ ہیں۔‘‘ اس حدیث کو امام ابن ابی شیبہ اور امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 6 : أخرجه ابن أبي شيبة في المصنف، 7 / 267، الرقم
: 35954، والطبراني في المعجم الکبير، 6 / 265، الرقم : 6174، والشيباني في الآحاد
والمثاني، 1 / 149، الرقم : 179، وابن سعد في الطبقات، 2 / 31، والهيثمي في مجمع
الزوائد، 9 / 102.
Mon Oct 24, 2011 10:00 am by shah
» EK SHAKHS
Mon Oct 24, 2011 9:35 am by shah
» What is pyaar
Mon Oct 24, 2011 9:12 am by shah
» Where is everybody???
Sun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05
» Hani here
Sun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05
» Happy Ramadan
Wed Aug 10, 2011 4:48 pm by Hani
» Sab say bara sandwich
Wed Aug 10, 2011 4:37 pm by Hani
» asalamoalekum
Tue Mar 23, 2010 12:23 am by shahidsultanshah
» Har Gham Say Hifazat ہر غم سے حفاظت
Fri Apr 17, 2009 9:55 am by Mian Shahid