59. عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : أَنَا
دَارُ الْحِکْمَة وَعِليٌّ بَابُهَا. رَوَاهُ
التِّرْمِذِيُّ وَأَحْمَدُ.
’’حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میں حکمت کا گھر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔‘‘
اس حدیث کو امام ترمذی اور احمد نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 59 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : المناقب، باب
: مناقب علي، 5 / 637، الرقم : 3723، وأحمد بن حنبل في فضائل الصحابة، 2 / 634،
الرقم : 1081، وأبو نعيم في حلية الأولياء، 1 / 64.
183 / 60. عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : بَعَثَنِي رَسُوْلُ اﷲِ صلي
الله عليه وآله وسلم إِلَي الْيَمَنِ قَاضِيًا، فَقُلْتُ : يَا رَسُوْلَ اﷲِ،
تُرْسِلُنِي وَأَنَا حَدِيْثُ السِّنِّ، وَلَا عِلْمَ لِي بِالْقَضَاءِ، فقَالَ :
إِنَّ اﷲَ سَيَهْدِي قَلْبَکَ، وَيُثَبِّتُ لِسَانَکَ، فَإِذَا جَلَسَ بَيْنَ
يَدَيْکَ الْخَصْمَانِ، فَلاَ تَقْضِيَنَّ حَتَّي تَسْمَعَ مِنَ الْآخَرِ، کَمَا
سَمِعْتَ مِنَ الْأوَّلِ، فَإِنَّهُ أحْرَي أنْ يَتَبَيَنَ لَکَ الْقَضَاءُ. قَالَ
: فَمَا زِلْتُ قَاضِيًا أوْ مَا شَکَکْتُ فِي قَضَاءٍ بَعْدُ. رَوَاهُ
أبُوْدَاوُدَ وَابْنُ ماجة وَالنَّسَائِيُّ.
’’ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف قاضی بنا کر بھیجا۔ میں عرض گزار ہوا : یا
رسول اﷲ! آپ مجھے بھیج رہے ہیں جبکہ میں نو عمر ہوں اور فیصلہ کرنے کا بھی مجھے علم
نہیں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بے شک اﷲ تعالی عنقریب
تمہارے دل کو ہدایت عطا کر دے گا اور تمہاری زبان اس پر قائم کر دے گا۔ جب بھی
فریقین تمہارے سامنے بیٹھ جائیں تو جلدی سے فیصلہ نہ کرنا جب تک دوسرے کی بات نہ سن
لو جیسے تم نے پہلے کی سنی تھی۔ یہ طریقہ کار تمہارے لیے فیصلہ کو واضح کر دے گا۔
آپ بیان کرتے ہیں کہ اس دعا کے بعد میں کبھی بھی فیصلہ کرنے میں شک میں نہیں پڑا۔‘‘
اس حدیث کو امام ابوداود، ابن ماجہ اور نسائی نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم60 : أخرجه أبوداود في السنن، کتاب : الأقضية، باب
: کيف القضاء، 3 / 301، الرقم : 3582، وابن ماجة في السنن، کتاب : الأحکام، باب :
ذکر القضاة، 2 / 774، الرقم : 2310، والنسائي في السنن الکبري، 5 / 116، الرقم :
8417، و أحمد بن حنبل في المسند، 1 / 83، الرقم : 636، والبيهقي في السنن الکبري،
10 / 86.
184 / 61. عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي اﷲ عنهما قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : أنَا
مَدِيْنَة الْعِلْمِ وَ عَلِيٌّ بَابُهَا فَمَنْ أرَادَ الْمَدِيْنَة فَلْيَأتِ
الْبَابَ. رَوَاهُ الْحَاکِمُ.
وَقَالَ الْحَاکِمُ : هَذَا حَدِيْثٌ صَحِيْحُ الإِسْنَادِ.
’’ حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حضور
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا
دروازہ ہے۔ لہٰذا جو اس شہر میں داخل ہونا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ وہ اس دروازے سے
آئے۔‘‘ اس حدیث کوامام حاکم نے روایت کیا ہے اور فرمایا کہ یہ حدیث صحیح الاسناد
ہے۔
الحديث رقم 61 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 137، الرقم :
4637، و الديلمي في مسند الفردوس، 1 / 44، الرقم : 106.
185 / 62. عَن عَبْدِ اﷲِ قَالَ : کُنَّا نَتَحَدَّثُ : أنَّ
أقْضَي أهْلِ الْمَدِيْنَة ابْنُ أبِي طَالِبٍ. رَوَاهُ الْحَاکِمُ.
’’حضرت ابو اسحاق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اﷲ
رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے اہل مدینہ میں سے سب سے اچھا فیصلہ فرمانے والا علی
ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہے۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 62 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 145، الرقم :
4656، و ابن سعد في الطبقات الکبري، 2 / 338، والعسقلاني في فتح الباري، 8 / 167.
186 / 63. عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : وَ اﷲِ، مَا نَزَلَتْ آيَةٌ
إِلَّا وَ قَدْ عَلِمْتُ فِيْمَا نَزَلَتْ وَ أيْنَ نَزَلَتْ وَ عَلَي مَنْ
نَزَلَتْ، إِنَّ رَبِّي وَهَبَ لِي قَلْبًا عَقُوْلًا وَ لِسَانًا طَلْقًا. رَوَاهُ
أبُوْنُعَيْمٍ وَابْنُ سَعْدٍ.
’’ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں قرآن کی ہر آیت کے
بارے میں جانتا ہوں کہ وہ کس کے بارے، کس جگہ اور کس پر نازل ہوئی بے شک میرے رب نے
مجھے بہت زیادہ سمجھ والا دل اور فصیح زبان عطا فرمائی ہے۔‘‘ اسے امام ابونعیم اور
ابن سعد نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 63 : أخرجه أبو نعيم في حلية الأولياء، 1 / 68، و
ابن سعد في الطبقات الکبري، 2 / 338.
Mon Oct 24, 2011 10:00 am by shah
» EK SHAKHS
Mon Oct 24, 2011 9:35 am by shah
» What is pyaar
Mon Oct 24, 2011 9:12 am by shah
» Where is everybody???
Sun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05
» Hani here
Sun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05
» Happy Ramadan
Wed Aug 10, 2011 4:48 pm by Hani
» Sab say bara sandwich
Wed Aug 10, 2011 4:37 pm by Hani
» asalamoalekum
Tue Mar 23, 2010 12:23 am by shahidsultanshah
» Har Gham Say Hifazat ہر غم سے حفاظت
Fri Apr 17, 2009 9:55 am by Mian Shahid