/ 27. عَنْ سَعْدِ بْنِ أبِي وَقَّاصٍ رضي اﷲ عنه قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ
الْآيَة : (فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَآءَنَا وَ أَبْنَآءَ کُمْ) (آل عمران،
30 : 61) دَعَا رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم عَلِيًّا وَ فَاطِمَة وَ
حَسَنًا وَ حُسَيْنًا فَقَالَ : اللَّهُمَّ، هَؤُلَاءِ أهْلِي.
رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَ التِّرْمِذِيُّ.
وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ : هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ.
’’حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب
آیتِ مباہلہ : ’’آپ فرما دیں آؤ ہم اپنے بیٹوں کو بلاتے ہیں اور تم اپنے بیٹوں کو
بلاؤ۔‘‘ نازل ہوئی تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی، حضرت
فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین علیہم السلام کو بلایا، پھر فرمایا : یا اﷲ! یہ میرے
اہل بیت ہیں۔‘‘ اس حدیث کو امام مسلم اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور امام ترمذی
فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حسن ہے۔
الحديث رقم27 : أخرجه مسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة،
باب : من فضائل علي بن أبي طالب رضي اﷲ عنه، 4 / 1871، الرقم : 2404، والترمذي في
السنن، کتاب : تفسير القرآن عن رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم، باب : و من سورة
آل عمران، 5 / 225، الرقم : 2999، و في کتاب : المناقب عن رسول اﷲ صلي الله عليه
وآله وسلم، باب : (21)، 5 / 638، الرقم : 3724، و أحمد بن حنبل في المسند، 1 / 185،
الرقم : 1608، والنسائي في السنن الکبري، 5 / 107، الرقم : 8399، و الحاکم في
المستدرک، 3 / 163، الرقم : 4719، والبيهقي في السنن
الکبري، 7 / 63، الرقم : 13169. 13170.
151 / 28. عَنْ صَفِيَة بِنْتِ شَيْبَة، قَالَتْ : قَالَتْ
عَائِشَة رضي اﷲ عنها : خَرَجَ النَّبِيُّ صلي الله عليه وآله وسلم غَدَاة وَ
عَلَيْهِ مِرْطٌ مُرَحَّلٌ، مِنْ شَعْرٍ أسْوَدَ. فَجَاءَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ
رضي اﷲ عنهما فَأدْخَلَهُ، ثُمَّ جَاءَ الْحُسَيْنُ رضي الله عنه فَدَخَلَ مَعَهُ،
ثُمَّ جَاءَتْ فَاطِمَة رضي اﷲ عنها فَأدْخَلَهَا، ثُمَّ جَاءَ عَلِيٌّ رضي اﷲ عنه
فَأدْخَلَهُ، ثُمَّ قَالَ : (إِنَّمَا يُرِيْدُ اﷲُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ
أهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِرَکُمْ تَطْهِيْرًا).
رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَابْنُ أبِي شَيْبَة.
’’حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ
رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کے وقت اس
حال میں باہر تشریف لائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک چادر اوڑھ رکھی تھی
جس پر سیاہ اُون سے کجاووں کے نقش بنے ہوئے تھے۔ حضرت حسن بن علی رضی اﷲ عنہما آئے
تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُنہیں اُس چادر میں داخل فرما لیا، پھر حضرت
حسین رضی اللہ عنہ آئے اور ان کے ساتھ چادر میں داخل ہو گئے، پھر سیدہ فاطمہ رضی اﷲ
عنہا آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بھی چادر میں داخل فرما لیا، پھر
حضرت علی کرم اﷲ وجہہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بھی چادر میں
داخل فرما لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت مبارکہ پڑھی : ’’اے اھلِ
بیت! اﷲ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دُور کر دے اور تمہیں خوب پاک
و صاف کر دے۔‘‘ اس حدیث کو امام مسلم اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 28 : أخرجه مسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة،
باب : فضائل أهل بيت النبي، 4 / 1883، الرقم : 2424، وابن أبي شيبة في المصنف، 6 /
370، الرقم : 36102، و أحمد بن حنبل في فضائل الصحابة، 2 / 672، الرقم : 1149، و
الحاکم في المستدرک، 3 / 159، الرقم : 4707، و البيهقي في السنن الکبري، 2 / 149، و
ابن راهويه في المسند، 3 / 678، الرقم : 1271.
152 / 29. عَنْ أنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضي الله عنه : أنَّ
رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم کَانَ يَمُرُّ بِبَابِ فَاطِمَة سِتَّة
أشْهُرٍ إِذَا خَرَجَ إِلَي صَلَاة الْفَجْرِ، يَقُوْلُ : الصلاة يَا أهْلَ
الْبَيْتِ : (إِنَّمَا يُرِيْدُ اﷲُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أهْلَ الْبَيْتِ
وَ يُطَهِرَکُمْ تَطْهِيْرًا). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَحْمَدُ.
وَقَالَ أَبُوعِيْسَي : هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ.
’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ چھ (6) ماہ
تک حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ معمول رہا کہ جب نمازِ فجر کے لئے
نکلتے تو حضرت فاطمہ سلام اﷲ علیہا کے دروازہ کے پاس سے گزرتے ہوئے فرماتے : اے اہل
بیت! نماز قائم کرو (اور پھر یہ آیتِ مبارکہ پڑھتے : ) ’’اے اھلِ بیت! اﷲ چاہتا ہے
کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دُور کر دے اور تم کو خوب پاک و صاف کر دے۔‘‘ اس حدیث
کو امام ترمذی اور احمد نے روایت کیا ہے نیز امام ترمذی نے فرمایا کہ یہ حدیث حسن
ہے۔
الحديث رقم 29 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : التفسير، باب
: ومن سورة الأحزاب، 5 / 352، الرقم : 3206، و أحمد بن حنبل في المسند، 3 / 259،
285، وفي فضائل الصحابة، 2 / 761، الرقم : 1340، 1341، والحاکم في المستدرک، 3 /
172، الرقم : 4748، و ابن أبي شيبة في المصنف، 6 / 388، الرقم : 32272، و الشيباني
في الآحاد و المثاني، 5 / 360، الرقم : 2953، و عبد بن حميد في المسند، 1 / 367،
الرقم : 12223.
153 / 30. عَنْ عُمَرَ بْنِ أبِي سَلَمَة رَبِيْبِ النَّبِيِّ
صلي الله عليه وآله وسلم، قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَة عَلَي النَّبِيِّ
صلي الله عليه وآله وسلم : (إِنَّمَا يُرِيْدُ اﷲُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ
أهْلَ الْبَيْتِ وَ يُطَهِرَکُمْ تَطْهِيْرًا) فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَة، فَدَعَا
فَاطِمَة وَ حَسَنًا وَ حُسَيْنًا رضي الله عنهم
فَجَلَّلَهُمْ بِکِسَاءٍ، وَ عَلِيٌّ رضي الله عنه خَلْفَ ظَهْرِهِ فَجَلَّلَهُ
بِکِسَاءٍ، ثُمَّ قَالَ : اللَّهُمَّ، هَؤُلَاءِ أهْلُ بَيْتِي، فَأذْهِبْ عَنْهُمُ
الرِّجْسَ وَ طَهِرْهُمْ تَطْهِيْرًا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالْحَاکِمُ.
’’پروردۂ نبی حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
کہ جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حضرت اُمّ سلمہ رضی اﷲ عنہا کے گھر
میں یہ آیت مبارکہ اے اھلِ بیت! اﷲ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی
دُور کر دے اور تم کو خوب پاک و صاف کر دے‘‘ نازل ہوئی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنھم کو بلایا اور ایک چادر
میں ڈھانپ لیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
پیچھے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُنہیں بھی کملی میں ڈھانپ لیا، پھر
فرمایا : اِلٰہی! یہ میرے اہل بیت ہیں، ان سے ہر آلودگی کو دور کردے اور انہیں خوب
پاک و صاف فرما دے۔‘‘ اس حدیث کو امام ترمذی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 30 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : التفسير، باب
: و من سورة الأحزاب، 5 / 351، الرقم : 3205، و في کتاب : المناقب، باب : مناقب أهل
بيت النبي، 5 / 663، الرقم : 3787، و أحمد بن حنبل في المسند، 6 / 292، و في فضائل
الصحابة، 2 / 587، الرقم : 994، و الحاکم في المستدرک، 2 / 451، الرقم : 3558، 3 /
158، الرقم : 4705، و الطبراني في المعجم الکبير، 3 / 54، الرقم : 2668.
154 / 31. عَنْ أبِي سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ رضي الله عنه فِي
قَوْلِهِ تَعَالَي : (إِنَّمَا يُرِيْدُ اﷲُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أهْلَ
الْبَيْتِ)، قَالَ : نَزَلَتْ فِي خَمْسَة : فِي رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله
وسلم، وَ عَلِيٍّ، وَ فاَطِمَة، وَالْحَسَنِ، وَ الْحُسَيْنِ رضي الله عنهم.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَابْنُ حَيَانَ.
’’حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمانِ خداوندی : ’’اے
اھلِ بیت! اﷲ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دُور کر دے۔‘‘ کے بارے
میں کہا ہے کہ یہ آیت مبارکہ پنچتن کے حق میں نازل ہوئی۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم، حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنھم کے حق
میں۔‘‘ اس حدیث کو طبرانی نے اور ابن حیان نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 31 : أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 3 / 380،
الرقم : 3456، وفي المعجم الصغير، 1 / 231، الرقم : 375، وابن حيان في طبقات
المحدثين بأصبهان، 3 / 384، والخطيب البغدادي في تاريخ بغداد، 10 / 278.
155 / 32. عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي اﷲ عنهما قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَة : (قُلْ لاَّ
أسْئَلُکُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلاَّ الْمًوَدَّة فِي الْقُرْبَي) قَالُوْا : يَا
رَسُوْلَ اﷲِ، مَنْ قَرَابَتُکَ هَؤُلَاءِ الَّذِيْنَ وَجَبَتْ عَلَيْنَا
مَوَدَّتُهُمْ؟ قَالَ : عَلِيٌّ وَ فَاطِمَة وَابْنَاهُمَا. رَوَاهُ
الطَّبَرَانِيُّ.
’’حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے کہ جب یہ آیت
نازل ہوئی۔ ’’اے محبوب! فرما دیجئے کہ میں تم سے صرف اپنی قرابت کے ساتھ محبت کا
سوال کرتا ہوں۔‘‘ تو صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا : یا رسول اﷲ! آپ کی
قرابت والے کون ہیں جن کی محبت ہم پر واجب کی گئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا : علی، فاطمہ، اور ان کے دونوں بیٹے (حسن اور حسین)۔‘‘ اس حدیث کو امام
طبرانی نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 32 : أخرجه الطبراني في المعجم الکبير، 3 / 47،
الرقم : 2641، والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 168.
Mon Oct 24, 2011 10:00 am by shah
» EK SHAKHS
Mon Oct 24, 2011 9:35 am by shah
» What is pyaar
Mon Oct 24, 2011 9:12 am by shah
» Where is everybody???
Sun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05
» Hani here
Sun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05
» Happy Ramadan
Wed Aug 10, 2011 4:48 pm by Hani
» Sab say bara sandwich
Wed Aug 10, 2011 4:37 pm by Hani
» asalamoalekum
Tue Mar 23, 2010 12:23 am by shahidsultanshah
» Har Gham Say Hifazat ہر غم سے حفاظت
Fri Apr 17, 2009 9:55 am by Mian Shahid