/ 1. عَنْ صَفِيَة بِنْتِ شَيْبَة، قَالَتْ : قَالَتْ عَائِشَة رضي اﷲ عنها :
خَرَجَ النَّبِيُّ صلي الله عليه وآله وسلم غَدَاة وَ عَلَيْهِ مِرْطٌ مُرَحَّلٌ،
مِنْ شَعْرٍ أسْوَدَ، فَجَاءَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ رضي اﷲ عنهما فَأدْخَلَهُ،
ثُمَّ جَاءَ الْحُسَيْنُ رضي الله عنه فَدَخَلَ مَعَهُ، ثُمَّ جَاءَتْ فَاطِمَة رضي
اﷲ عنها فَأدْخَلَهَا، ثُمَّ جَاءَ عَلِيٌّ رضي الله عنه فَأدْخَلَهُ، ثُمَّ قَالَ
: (إِنَّمَا يُرِيْدُ اﷲُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أهْلَ الْبَيْتِ وَ
يُطَهِرَکُمْ تَطْهِيْرًا).
رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
’’حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اﷲ عنہا روایت کرتی ہیں کہ حضرت
عائشہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کے
وقت باہر تشریف لائے درآنحالیکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک چادر اوڑھی ہوئی
تھی جس پر سیاہ اُون سے کجاووں کے نقش بنے ہوئے تھے۔ حضرت حسن بن علی رضی اﷲ عنہما
آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُنہیں اُس چادر میں داخل کر لیا، پھر حضرت
حسین رضی اللہ عنہ آئے اور ان کے ہمراہ چادر میں داخل ہو گئے، پھر سیدہ فاطمہ رضی
اﷲ عنہا آئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اس چادر میں داخل کر لیا،
پھر حضرت علی کرم اﷲ وجہہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُنہیں بھی چادر
میں لے لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت مبارکہ پڑھی : ’’اے اھلِ
بیت! اﷲ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دُور کردے اور تم کو خوب پاک
و صاف کر دے۔‘‘ اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 1 : أخرجه مسلم فی الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة،
باب : فضائل أهل بيت النبي، 4 / 1883، الرقم : 2424، و ابن أبي شيبة في المصنف، 6 /
370، الرقم : 36102، و أحمد بن حنبل في فضائل الصحابة، 2 / 672، الرقم : 1149، و
ابن راهويه في المسند، 3 / 678، الرقم : 1271، و الحاکم في المستدرک، 3 / 169،
الرقم : 4707، و البيهقي في السنن الکبري، 2 / 149، و الطبري في جامع البيان، 22 /
6، 7.
63 / 2. عَنْ عُمَرَ بْنِ أبِي سَلَمَة رَبِيْبِ النَّبِيِّ
صلي الله عليه وآله وسلم، قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَة عَلَي النَّبِيِّ
صلي الله عليه وآله وسلم : (إِنَّمَا يُرِيْدُ اﷲُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ
أهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِرَکُمْ تَطْهِيْرًا) فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَة، فَدَعَا
فَاطِمَة وَ حَسَنًا وَحُسَيْنًاث فَجَلَّلَهُمْ بِکِسَاءٍ، وَ عَلِيٌ رضی الله عنه
خَلْفَ ظَهْرِهِ فَجَلَّلَهُ بِکِسَاءٍ، ثُمَّ قَالَ : اللَّهُمَّ، هَؤُلَاءِ أهْلُ
بَيْتِي، فَأذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَ طَهِرْهُمْ تَطْهِيْرًا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَحْمَدُ.
’’پروُردۂ نبی حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت
ہے کہ جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حضرت اُمّ سلم رضی اﷲ عنہا کے
گھر میں یہ آیت مبارکہ. اے اھلِ بیت! اﷲ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی)
آلودگی دُور کر دے اور تم کو خوب پاک و صاف کر دے۔ نازل ہوئی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنھم کو بلایا اور ایک
کملی میں ڈھانپ لیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے پیچھے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُنہیں بھی کملی میں ڈھانپ لیا، پھر
فرمایا : اِلٰہی! یہ میرے اہل بیت ہیں، ان سے نجاست دور کر اور ان کو خوب پاک و صاف
کر دے۔‘‘ اس حدیث کو امام ترمذی اور احمد نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 2 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : تفسير القرآن،
باب : ومن سورة الأحزاب، 5 / 351، 663، الرقم : 3205، وأحمد بن حنبل في المسند، 6 /
292، وفي فضائل الصحابة، 2 / 587، الرقم : 994، والحاکم في المستدرک، 2 / 451،
الرقم : 3558، 3 / 158، الرقم : 4705، والطبراني في المعجم الکبير، 3 / 52، الرقم :
2662.
64 / 3. عَنْ أنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی الله عنه : أنْ رَسُوْلَ
اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم کَانَ يَمُرُّ بِبَابِ فَاطِمَة سِتَّة أشْهُرٍ إِذَا
خَرَجَ إِليَ صَلَاة الْفَجْرِ، يَقُوْلُ : الصلاة! يَا أهْلَ الْبَيْتِ (إِنَّمَا
يُرِيْدُ اﷲُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أهْلَ الْبَيْتِ وَ يُطَهِرَکُمْ
تَطْهِيْرًا). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَحْمَدُ.
’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ چھ (6) ماہ
تک حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ معمول رہا کہ جب نمازِ فجر کے لئے
نکلتے اور حضرت فاطمہ سلام اﷲ علیہا کے دروازہ کے پاس سے گزرتے تو فرماتے : اے اہل
بیت! نماز قائم کرو (اور پھر یہ آیتِ مبارکہ پڑھتے : )۔ اے اھلِ بیت! اﷲ چاہتا ہے
کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دُور کر دے اور تم کو خوب پاک و صاف کر دے۔‘‘ اس حدیث
کو امام ترمذی اور احمد نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 3 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : تفسير القرآن،
باب : ومن سورة الأحزاب، 5 / 352، الرقم : 3206، و أحمد بن حنبل في المسند، 3 /
259، 285، و في فضائل الصحابة، 2 / 761، الرقم : 1340، 1341، و ابن أبي شيبة في
المصنف، 6 / 388، الرقم : 32272، و الشيباني في الآحادو المثاني، 5 / 360، الرقم :
2953، و عبد بن حميد في المسند : 367، الرقم : 12223، و الحاکم في المستدرک، 3 /
172، الرقم : 4748.
65 / 4. عَنْ أبِي سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ رضی الله عنه فِي
قَوْلِهِ تَعَالَي : (إِنَّمَا يُرِيْدُ اﷲُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أهْلَ
الْبَيْتِ) قَالَ : نَزَلَتْ فِي خَمْسَة : فِي رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله
وسلم، وَ عَلِيٍّ، وَ فاَطِمَة، وَالْحَسَنِ، وَ الْحُسَيْنِ رضي الله عنهم.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
’’حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے اﷲ تعالیٰ کے اس اِرشاد
مبارکہ. اے اھلِ بیت! اﷲ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دُور کر دے۔
کے بارے میں کہا ہے کہ یہ آیت مبارکہ پانچ ہستیوں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم، حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنھم کے بارے
میں نازل ہوئی۔‘‘ اس حدیث کو امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 4 : أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 3 / 380،
الرقم : 3456، و في المعجم الصغير، 1 / 231، الرقم : 375، و ابن حبان في طبقات
المحدثين بأصبهان، 3 / 384، والخطيب في تاريخ بغداد، 10 / 278، و الطبري في جامع
البيان، 22 / 6.
Mon Oct 24, 2011 10:00 am by shah
» EK SHAKHS
Mon Oct 24, 2011 9:35 am by shah
» What is pyaar
Mon Oct 24, 2011 9:12 am by shah
» Where is everybody???
Sun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05
» Hani here
Sun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05
» Happy Ramadan
Wed Aug 10, 2011 4:48 pm by Hani
» Sab say bara sandwich
Wed Aug 10, 2011 4:37 pm by Hani
» asalamoalekum
Tue Mar 23, 2010 12:23 am by shahidsultanshah
» Har Gham Say Hifazat ہر غم سے حفاظت
Fri Apr 17, 2009 9:55 am by Mian Shahid